فاٹا وائس نیوز ایجنسی
لنڈیکوتل:حلقہ این اے 44 خیبر ایجنسی میں ووٹ کے بدلے پانی کی ٹینکی،سولر سسٹم ، بجلی کی ٹرانسفارمر ، سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے اور بعض علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی قابل مذمت ہیں۔خیبر سیاسی اتحاد
اج لنڈیکوتل خیبر ایجنسی میں خیبر سیاسی اتحاد کا اجلاس منقعد ہوا جسمیں جے یو آئی کے مفتی اعجاز شینواری.پی پی پی کے حضرت ولی آفریدی. اے این پی کےصدر شاہ حسین شینواری. مسلم لیگ ن کے اسرار شینواری. پی ٹی آئی کے لطف اللہ شینواری.پی جے ڈی پی کے کریم اللہ شینواری اور معراج الدین شینواری شرکت کی۔
اجلاس میں دوسرے مسائل کی علاوہ جمورد،لنڈیکوتل،شلمان ،ملاگوری علاقوں میں این اے44 کی مخصوص اامیدواروں کی طرف سے وہاں کے عوام سے ووٹوں کی خرید وفروخت پرشدید تشویش کااظہار کیا گیا ۔ جہاں پر ووٹ کے بدلے ٹرانسفر مار .پانی ٹینکی اور سولر پینل دیے جاتے ہیں اور بعض علاقوں میں دوسری سیاسی پارٹی کی جانے پر پابندی لگای گی ہیں۔ اور دوسری پارٹیوں کی جھنڈے بھی اتارے جاتے ہیں۔
خیبر سیاسی اتحاد کی اجلاس میں اس عمل کی شدید مذمت کی گئی۔اور اس کی خلاف الیکشن کمیشن اف پاکستان جانے کا فیصلہ کیا گیا.
خیبر سیاسی اتحادکی اجلاس میں علاقای مسائل پر بحث کی جسمیں ,تورخم این ایل سی و ایف سی کو اپنی حدود میں رہنے اور لوگوں کو بے جا تنگ نہ کرنے,دیگر علاقوں کی طرح خیبرایجنسی کےچیک پوسٹوں پر خاصہ دار اور لیویز فورس کے حوالہ کرنا, خیبر ایجنسی میں پینے کی صاف پانی.بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے. نادراخیبر ایجنسی کا عوام سے نارواں سلوک جیسے مسایل زیر بحث رہیں۔