این اے 43،پشاور ہائی کورٹ نے ایم این اے پیر نورالحق قادری کے حق میں فیصلہ سنادیا

0
4531

ظہیرخان
لنڈیکوتل:پشاور ہائی کورٹ نے این اے 43 سے پی ٹی ائی کے کامیاب امیدوار پیر نورالحق قادری کے حق میں فیصلہ سنادیا،الحاج شاجی کی درخواست خارج۔

ذرائع کے مطابق،الحاج شاجی گل نے حلقہ این اے 43 میں دوبارہ گنتی اورپیرزادہ نورلحق قادری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہضلع خیبر1 این اے 43 سے انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہا۔ ریٹرنگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔اور رٹ میں فارم 46کا بھی ذکر تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی ،کہ ریٹرنگ افسر، کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقے میں دوبارا گنتی کروانے کا حکم صادر کرے۔عدالت دوبارا گنتی مکمل ہونے تک پیرزادہ نورالحق قادری کے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے۔
کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ نےشاجی گل کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے پیرزادہ نورلحق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here