پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی، مضر صحت چائنا نمک برآمد

0
3165

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: پولیٹیکل انتظامیہ نے بازار میں دوکانوں پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں مضر صحت چائنا نمک برآمد کرکے تلف کردیا، اہلیان علاقہ نے پولیٹیکل انتظامیہ کی اس کاروائی کو سراہا ہے، آئند کوئی دوکاندار چائنا نمک کو فروخت نہ کریں: پولیٹیکل انتظامیہ کی دوکانداروں کو وارننگ 

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ہدایات پر پولیٹیکل تحصیلدار لنڈیکوتل شمس الاسلام نے خاصہ دار کی بھاری نفری کے ساتھ بازار میں دوکانوں پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران کئی دوکانوں سے مضر صحت چائنا نمک بر آمد کردی گئی جس کو تلف کردیا گیا۔ 

پولیٹیکل انتظامیہ نے دوکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر کسی دوکاندار نے چائنا نمک فروخت کردیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here