پولیٹیکل انتظامیہ نے لنڈیکوتل میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

0
3104

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے آج پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں مقامی انتظامیہ اہلکاروں ، علاقائی مشران، سول سوسائٹی ممبران کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔

یہ میٹنگ پولیٹیکل تحصیلدار شمس الاسلام کی سربراہی میں ہوئی جہاں کثیرتعداد میں مقامی نوجوانان، سول سوسائیٹی ممبران اور میڈیا نمائندے موجود تھے۔

پولیٹیکل تحصیلدار شمس الاسلام نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا ایک قومی فریضہ ہے اس لئے ہر شہری کو چا ہئے کہ علاقہ کو سرسبز بنانے کے لئے ایک درخت لگائے۔ انھوں نے تمام علاقائی لوگوں کو ترغیب دی کہ تمام لوگ اس کارخیر میں شرکت کریں تاکہ علاقہ میں زیادہ سے زیادہ درخت اگائیں جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here