ایم این اے شاہ جی گل آفریدی نے قبائلی عوام کو پہچان دی: کوکی خیل قوم

0
4222

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

جمرود: خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ غاڑیزہ میں کوکی خیل تپہ تورخیل کے ایک بڑے خاندان نے آئندہ عام انتخابات میں الحاج شاہ جی گل آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

غاڑیزہ میں مشران حاجی علی مان شاہ ،حاجی غنچہ گل ،حاجی زر محمد ،کامل شاہ استاد،حاجی قسمت خان اور نعمت خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی اسی کاروان کا حصہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ الحاج شاہ جی گل آفریدی نے قبائل کو ایک پہچان دیا ہے جو آئندہ نسلیں یاد رکھے گی۔

 انھوں نے کہا کہ شاہ جی گل افریدی نے  وزیرستان سے لیکر باجوڑ تک سارے قبائلی عوام  کو ایک ہی لڑی میں پیرو دیا
قبائیلی عوام کے لئے اپیل وکیل اور دلیل کا حق انہی نے چھین لیا ۔

الحاج شاہ جی گل افریدی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد میں قبائلی عوام کے لئے حقوق حاصل کرنے کی جنگ لڑا ہو اور یہ جنگ جیت کر رہوں گا۔ انھوں نے علاقہ کے مشران کا الحاج کاروان کو آئندہ الیکشن میں حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔   

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here