باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ، لیوی فورس اہلکار سمیت ایک بچہ زخمی: ذرائع

0
2832
خار: ریموٹ کنٹرل بم دھماکے میں زخمی ہونے والا اہلکار اور بچہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فاٹا وائس نیوز

خار: فاٹا کے قبائلی ریجن باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے گٹ اگرہ میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک لیوی فورس کے اہلکار اور ایک بچہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ مقامی ذرایع

 ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز لیویز فورس کے سپاہی عطاء الرحمن اپنے گھر سے عصر کے نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے کہ راستے میں نصب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں لیویز سپاہی عطاء الرحمن اور ایک بچہ عبدالحق معمولی زخمی ہوگئے ۔ دونوں زخمیوں کو علاج فوری طور پرایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال خار منتقل کیاگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سڑک کنارے نصب بم میں باجوڑ امن لشکر کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نیتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here