فاٹا کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں: شہنشاہ آفریدی

0
3630

انٹرویو: عمران شینواری
خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کھیلوں کے حوالے بہت زر خیز ہیں اس مٹی نے بہت سے کھیلوں میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا کئے ہیں ان نامساعد حالات اور سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود تمام کھیلوں میں اب بھی بہت سے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں ، اگر ان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور سہولیات فراہم کی گئی تو یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر امن کے سفیر بن کا پاکستان اور فاٹا کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

شاہد آفریدی ،عمر گل آفریدی ،عثمان شینواری ریا ض آفریدی کے بعد ایک نوجوان ٹیلنٹیڈ فاسٹ لفٹ آرم باولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں جنہوں نے کم وقت اور کم عمری میں سابق کرکٹر کو تعریف کرنے پر مجبور کر دیا پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرام کے مطابق کہ انکے بعد شاہین شاہ آفرید ی میں وہ ٹیلنٹ موجودہ ہیں جو ان کا جگہ لے سکتے ہیں شاہین آفریدی حال ہی میں نیوزی لینڈ میں آنڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد واپس اپنے آبائی گاوں پہنچ گئے ہیں انہوں نے ورلڈکپ میں بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور ورلڈ کپ میں 144گھنٹہ فہ رفتار باولنگ کرکے ورلڈکپ میں دوسری تیز بال پھینکے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

گز شتہ روز نوجوان باولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ انکے حجرے میں انٹرویو کیا گیا جو قارئین کے نذر ہیں شاہین شاہ آفرید ی نے کہا کہ انہوں اپنے بڑے بھائی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ریا ض آفریدی کو دیکھ کر اپنے گا وں کے تاتارا گراونڈ میں کر کٹ کھیلا نا شروع کیااور اپنے گاوں کے ٹیم تیراہ کرکٹ ٹیم میں کھیلا کرتے تھیانہوں نے کہاکہ انکے تما م بھائی کرکٹر ہیں اس کے بعد اکیڈمی میں داخلہ لیا اور پشاور میں کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لیا وہاں سے انڈر 16فاٹا کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوا اس میں بہترین پر فارمنس کا مظاہرہ کرکے پاکستان انڈر 16کرکٹ ٹیم آسٹریلیا دورے کے شامل ہو گیا اور اسمیں بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اس کے بعد 2016میں اشیاء میں شامل کیا گیا ڈسٹرکٹ اور ریجن نہ کھیلنے کے باوجود انڈر 19شامل کیا گیا اشیاء کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا پھر 2017میں اشیاء کپ میں شامل ہو گئے اور پھر انڈر19ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل ہو گیا جو حال ہی میں نیوی زلینڈ میں ختم ہو گیا جس میں پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی کی انہوں نے کہا کہ انڈر 19ورکپ میں پاکستان کے بہترین باولر کا اعزا ز حاصل کیا اور اب آئی سی سی الیون ٹیم میں شامل ہو گئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم

سیمی فائنل بیٹسمینوں کی وجہ سے ہار گئے کیونکہ نیوزلینڈ میں انڈیا کے زیادہ تماشیوں کی وجہ سے انکے بیٹسمین دباو میں آگئے تھے شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ آسٹریلیا ،سری لنکا ،ملائیشیا ،نیوی زلینڈ کے دورے کر چکے ہیں اس میں آسٹریلیا اور نیوی زلینڈ سے سیریز جیت چکے تھے حال ہی میں نیوزلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں بارہ وکٹیں حاصل کئے تھے جس میں ریکارڈ قائم کیا تھا جو آئرلینڈ کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کرکے 99رنز پر آوٹ کیا تھا شاہین آفرید ی نے بتا یا کہ وہ کرکٹ کے ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اسلامیہ کالج میں فرسٹ ائیر میں پڑھتے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹاکے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہیں اور اب بھی زیادہ قبائلی نوجوانان مختلف ڈیپارٹمنٹ میں کھیل رہے ہیں اگر فاٹاکے کھلاڑیوں کو سہولیات دی گئی تو وہ بہت آگے جا سکتے ہیں اور اسکے ساتھ قبائلی کھلاڑیوں کو تعاون کی ضرورت ہیں اور نہیں موقع دینے چاہئے واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی کے چھوٹے بھائی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here