عمران خان سیاستدان کے ساتھ ساتھ عاشق رسول اورامت مسلمہ کا نڈر لیڈر ہے

0
422

عمران شینواری

.لنڈیکوتل: عمران خان ہمارا سیاسی لیڈر اور رہیبر ہے وہ عوام کی فلاح بہبود کی بات کر رہا ہے حلقے کے عوام کو سبز باغ نہیں دیکھانا چاہتا لیکن اللہُ سے وعدہ کیا ہے کہ خدمت کرکے اپنے حلقے کے عوام کی تقدیر بدلیں گے.علامہ محمد عدنان قادری

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور پی کے 69 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عدنان قادری نے لنڈیکوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ قیدی 804 کا امیدوار ہوں انکے ہدایت پر عمل کیا جائے گا کامیاب ہونے کے بعد عمران خان جو ہدایت دے گا اس پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک عمران خان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے عمران خان عوامی لیڈر ہے انہوں نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے خواہش ہے کہ گھر گھر پانی پہنچائے نورالحق قادری کے دور میں پانی کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں لوگ مستفید ہو رہے ہیں لیکن اب بھی زیادہ علاقوں میں بڑا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ حلقے میں جتنے مسائل ہیں انکے زمہ دار کچھ حد تک سابق پارلیمنٹرین بھی ہے لیکن زیادہ زمہ داری متعلقہ اداروں کی بے جو انہوں نے ڈیلیور نہیں کیا انہوں نے کہا کہ انکے حلقے میں جہاں پی ٹی آئی کی ووٹرز زیادہ ہے وہاں پر ووٹ کم درج کیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کم کر دئیے گئے ہیں یہ صاف پری پول ریگینگ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مظلوم پارٹی ہے ٹاپ لیڈر شپ جیل میں ہے ناکردہ جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مجھ سمیت زیادہ امیدواروں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں مہم نہیں چلا سکتے عدنان قادری نے کہا کہ ڈی سی خیبر جو ڈی آر او ہے انہوں نے ریلی نکالنے پر نوٹس بھیج دیا ہے جو سراسر جھوٹ ہے جہاں پر ریلی نکالنے کا الزام لگایا ہے وہاں موجود نہیں تھا وہ اس وقت ملاگوری میں الیکشن مہم میں مصروف تھا آخر میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری مخالفین کی سیاست دفن ہو جائے گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here