قبائلی علاقوں میں ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائےگی: ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا

0
3057

نصیب شاہ شینواری

پشاور:صوبے میں نئے ضم ہونے والی قبائلی علاقوں کی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں اور ٹیم منیجر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس،کلچرو یوتھ آفیئرز جنید خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی جائے گی۔

جنید خان، ڈی جی سپورٹس نے 1فرسٹ مینسٹر میں حصہ لینے والی قبائلی علاقوں کی ٹیم منیجر نصیب شاہ شینواری اور ٹیم کھلاڑی روح اللہ شینواری اور الطاف شینواری کو یقین دہانی کرائی کہ ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کریں گے تاکہ قبائلی علاقوں میں ٹیبل ٹینس گیم کو ترقی ملے اوروہاں بہترین کھلاڑیوں کو تیار کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ لنڈیکوتل میں موجود ٹیبل ٹینس ہال کے لئے ایک ٹیبل اور دوسرے ضروری اشیا فراہم کی جائے گی تاکہ وہاں کھلاڑی پریکٹس کرسکے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر امن کے سفیر بن کرنمائندگی کرسکے۔

اس موقع پر ٹیم منیجر اور کھلاڑیوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچر خیبرپختونخوا کے حکام کا شکریہ ادا کیا جو ہروقت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کے لئے اقدامات کرتے ہیں اور مختلف جگہوں پر سپورٹس میلوں کا انعقاد کرتے ہیں جن میں قبائلی علاقوں کی کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here