لنڈیکوتل میں عوام نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے

0
2803
لنڈیکوتل میں مقامی لوگ اپنی مدد اپ کے تحت ٹیوب ویل پر کام جاری رکھے ہوے ہیں

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے جرگہ ہال میں میں ڈپٹی کمشنر خیبرنے 13 محکموں کے اعلیٰ افسران بلائے تھے جن میں ، واپڈا ، ایجوکیشن ،صحت ، ویٹرنری، نادرا،فیشری ڈپارٹمنٹ، میڈیا، تحصیل انتظامیہ سر فہرست تھے، اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران یوسفزئی ،بھی موجود تھے ، ملکان مشران اور عام کی کثیر تعداد میں شرکت،

ڈپٹی کمشنرضلع خیبر محمود اسلم وزیرنے عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام کیا جس میں ملکان مشران اور عوامی نمائندگان کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے ملکزادہ دریا خان آفریدی، ملک ر زاق آفریدی اور بنارس شنواری نے کہا کہ لنڈی کوتل تحصیل میں بجلی کا شدید بحران ہے جس کی وجہ سے لنڈی کوتل تحصیل میں پانی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے ، ملک دریاخان آفریدی اور ملک رزاق آفریدی نے سیکورٹی فورسز کے چھاپوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن ہے اور ملک کی قربانی مین وہ کسی سے پیچھے نہیں لیکن ان کیساتھ سکورٹی فورسز کا روئی قابل افسوس ہے

، طورخم پر ہمار ی تجارت خسارے میں ہے جس کی وجہ سے قبائلی عوام بے روزگار ہورہے ہیں ہال میں آئے ہوئے تمام عوام نے اپنے اپنے مسائل بیان کئے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے سوالات کے جوابات دئے اور ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کھلی کچہری کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسائل کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کر دی جائے گی 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here