گورنمنٹ ہائی سکول خارغلی میں تقریب تقسیم انعامات، طلبا نے تقاریر اور نغمے پیش کئے

0
3587
لنڈیکوتل: گورنمنٹ ہائی سکول خارغلی طلبا کا سکول عملہ کے ساتھ گروپ فوٹو

امان علی شینواری 
گورنمنٹ ہائی سکول خارغلی میں تقسیم انعامات کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہواجس میں طلباء نے تقاریر ،خاکے اور ملی نغمے پیش کئے تقریب کے مہمان خصوصی سکول ہیڈ ماسٹر زاہد افریدی تھے۔ 
تقریب میں عمائدین علاقہ ،والدین سمیت سینکڑوں طلباء نے شرکت کی ، مقامی مشران اور اساتذہ نے نو ماہی امتحان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کو داد دی۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈماسٹر حاجی زاہد افریدی ودیگر نے کہا کہ یقیناًجو طلبا محنت کرتے ہیں اور امتحان کے لئے زیادہ مطالعہ کرتے ہیں، امتحان میںیہی طلبا بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں۔انھوں نے نتایج میں پوزیشن ہولڈرزطلباء کو مبارکباد پیش کی اور طلباء کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی ۔
انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم ہی کی بدولت ترقی کی ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ نہیں بڑھ سکتا کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے انسان اچھائی برائی میں تمیز کر سکتا ہے تقریب سے اویس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں والدین اپنے بچوں کے تربیت کا خاص خیال رکھیں اوران کی رجحان پڑھاٗئی کی طرف راغب کرائیں انہوں نے کہا خارغلی کا تعلیمی ریشو بہت کم تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر رہنے والے عوم غربت کے لپٹ میں تھے اب یہاں کے عوان باشعور ہوگئے اور اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here