شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق 5 زخمی

0
2956

ظہیرخان
میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں محمد خلیل تحصیل کی بویا مارکیٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق محمد خلیل تحصیل کی بویا مارکیٹ میں پہلے سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا، جس کے نتیجہ میں رفیق اللہ نامی دکاندار موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور دو عام افراد شامل ہیں۔جسے طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here