لنڈیکوتل: کھلونا بم پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی

0
3236

ظہیرخان
لنڈیکوتل:تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے سلطان خیل میں کھلونا نما بم پھٹنے سے دوبچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے سلطان خیل میں فرقان ولد رحمان ،رازق ولد نعمت گل نامی بچے نے گزشتہ روز اپنے گھر کے سامنے کھیل کھود کے دوران ایک کھلونا اٹھا لیا جو اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں بچے فرقان ولد رحمان ،رازق ولد نعمت گل سمیت ا ایک غیر مقامی محمد وسیم سکنہ سرگودھا جو موٹر سائیکل پر آئس کریم فروخت کرتا تھا زخمی ہو گئے
موقع پر موجود لوگوں نےتینوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔جہاں پر تینوں زخمیوں کی حالت خطرے ے باہر بتائی جاتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here