عبد الرشید بنگش
ہنگو : قبائلی علاقہ اورکزئی میں زمین کی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ۔چار افراد جان بحق,تین افراد شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق،قبایلی علاقہ ضلع اورکزئی کے علاقہ مسعود کلی میں شیحان قبیلے سے تعلق رکھنے والے شہزاد اور لطیف گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمت چار افراد جان بحق ہوگئےجن میں شہزاد گروپ سےشہزاد گل۔ جاوید خان۔ محمد اشرف اور ایک راہگیر فضل رحیم شامل ہیں۔
جبکہ لطیف گروپ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعہ میں ملوث افراد کو موقع ہی پر گرفتار کرکے علاقے کو اپنی کنٹرول میں کر لیا ہے۔