ظہیرخان
جمرود: خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ سردار کلی میں دوران گشت اے پی اے زاہد عثمان کاکا خیل کے قافلےپر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک خا صہ دار زخمی،سرچ اپریشن میں دو افراد گرفتار۔
جمرود کے علاقے سردار کلی میں دوران گشت اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ زاہد عثمان کاکا خیل کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاصہ دار اہلکار زخمی ہوگیا۔۔تاہم اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ فائرنگ سے محفوظ رہے۔
زخمی خاصدار کو طبی سہولت کیلے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
زخمی خاصہ دار اہلکار کی شناخت صادق عرف فوجی کے نام سے ہوا۔
فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسززنے سرچ اپریشن شروع کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلے حوالات میں بند کردیا ہے۔