حکومتی حمایت یا فتہ قبائیلی جرگہ اور پشتون تحفظ مومنٹ کیساتھ مذاکرات،منظور پشتین کی عدم شرکت

0
2980

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

جمرود: حکومتی حمایت یا فتہ قبائیلی جرگہ اور پختون تحفظ تحریک کے راہنماؤں کے درمیان مذاكرات کا تیسراجلاس،پشتون تحفظ تحریک کے سربراہ منظور پشتین نے اجلاس میں عدم شرکت۔

ذرائع کے مطابق،حکومت کے تشکیل کردہ روایتی جرگے اور پختون تحفظ مومنٹ کے راہنماؤں کے درمیان مذاكرات کا تیسرا اجلاس پشاور میں ہوا۔
سرکاری جرگے کی قیادت الحاج شاجی گل، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان، قبائلی راہنما ملک وارث خان اورخان مرجان وزیر کر رہے تھے جبکہ پی ٹی ایم کی قیادت کی نمائندگی محسن داوڑ، علی وزیر اور ڈاکٹر سید عالم محسود نے کی۔ پشتون تحفظ تحریک کے سربراہ منظور پشتین نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
مذاکرات تقریباً چار گھنٹوں تک جاری رہے۔ اجلاس میں پختون تحفظ مومنٹ نے سرکاری جرگے ممبران سے کہا،کہ پختون تحفظ مومنٹ تحریک صرف قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخوا تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ملک بھر پختنوں کی تحریک بن گئ ہے۔لہذا مذاکراتی عمل میں ملک بھر کے پختونوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ اس مذاکراتی جرگے کیلے ہم اپنے دس سے بارہ افراد شامل کرنا چاہتے ہے جس کے نام پختون تحفظ مومنٹ جرگے کو دیگی
اوراس کے بعد وفاقی حکومت باقاعدہ طور پر اس جرگے میں شامل ممبران کے ناموں اور جرگے کے مقاصد کو اعلامیہ کرے.
ذرائع نےبتایا،کہ پختون تحفظ مومنٹ نے سرکای جرگے کے قیادت پر زور دیا،کہ حکومت کوپختون تحفظ مومنٹ کے پرامن جلسوں جلوسوں کو روکنےاورکارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
اور جرگے کومنظور پشتین کے کراچی جاتے وقت مشکلات کے بارے میں بتایا گیا۔ جس پر جرگے میں شامل حکومتی نمائندوں نے حکومتی ادار وں کے ان اقدامات کی شديد مذمت کی۔
دونوں طرف سے جرگے میں ہونے والی بات چیت پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here