ایم ایم اے کا فاٹا میں ٹکٹوں پر ڈیڈلاک برقرار،جمات اسلامی حلقہ این اے 43 زرنور آفریدی امیدوارنامزد

0
3016

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

لنڈیکوتل:متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کا فاٹا میں امیدواروں کے ٹکٹ پر ڈیڈلاک برقرار ہے،جمات اسلامی نے حلقہ این اے 43خیبرایجنسی سے زرنور آفریدی کوجبکہ جمعیت علمائے اسلام ف نے مفتی محمد اعجازشینواری کو ٹکٹ جاری کیا۔ حلقے میں پیسوں کے بدلےووٹ مہم عروج پر،الیکشن کمیشن کوایکشن لینے کی اپیل۔جمات اسلامی خیبرایجنسی

اج لنڈیکوتل پریس کلب میں جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کےعہداداروں امیر ضیاالحق افریدی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد حسن شنواری، امیر مراد حسین افریدی،نائب امیر خیبرعبدالروف شنواری،جمرود کے امیر زرغون شاہ افریدی اور یوتھ کے صدر نجم الدین شنواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا،کہ ایم ایم اے کا فاٹا میں 2018 کے لئے الیکشن کیلےامیدواروں کے ٹکٹ پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔اورجماعت اسلامی خیبرایجنسی کااین اے 43 سے زرنور افریدی  امیدوار ہوگا۔
ضیاالحق افریدی نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن مہم کا باقاعدہ اور بھرپور اغاز کل زرنور افریدی کے حجرے میں ورکرز یوتھ کنونشن سے ہںوگا،جس کے لئے تیاریاں مکمل ہے،اور بڑی تعداد میں اس میں لوگ شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا،کہ جماعت اسلامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،الخدمت کی صورت میں جماعت اسلامی بغیر کسی منصب اور عہدے کے علاقے کے فلاح وبہبود میں مصروف ہےاورجماعت اسلامی نے پورے علاقے میں عوام کی بےلوس خدمت کی ہے اور کرتے رہنگے۔
انہوں نے کہا کہ سابق اور موجودہ ایم این ایز اور سینیٹر نے علاقے کے فلاح اور بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا.
انہوں نے کہا ،کہ حلقہ این اے43 کے امیر امیدوار الیکشن کمیشن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوے کھول عام پیسوں،واٹر ٹینکی اور ٹرانسفارمر کے بدلے ووٹ مہم چلا رہیں۔ جو کہ لمحہ فکر ہے۔لہذااس پر الیکشن کمشن کو ایکشن لینا چاہیے۔
تاکہ ضمیروں کے خریدنے کے سودے بند ہوکر شفاف اننخابات کرایئں جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here