قبائلی علاقوں میں کھوکھلے نعروں پر سیاست کی جاتی ہے: عبدالمنان جانباز

0
3063

بلال یاسر
باجوڑایجنسی: باجوڑ ایجنسی کی عوام کا بے لوث خدمت کے لئے سیاست کررہے ہیں عوام ہمارے دست و بازو بنیں، ہم کامیاب ہونگے ۔قبائلی علاقوں میں کھوکھلے نعروں پر سیاست کی جاتی ہے اور کوئی بھی اپنی زبان کا پکا نہیں،کسی کو جوتا ماردینا غیر اخلاقی حرکت اور انسانیت کی توہین ہے، قبائلی عوام اور لیگی ورکرز گورنر خیبرپختون خوااقبال ظفر جھگڑا کی کارگردگی سے مطمین ہے ،2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ تاریخی فتح حاصل کریگی اور صوبے کا وزیر اعلی امیر مقام ہونگے ،(ن) لیگ کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ 
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن (فاٹا) کے ترجمان عبدالمنان جانباز نے باجوڑ ایجنسی تحصیل خار چکداروں، اور توت شاہ میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
شمولیتی اجتماع میں سینکڑوں عمائدین اور سیاسی کارکنوں نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، عبدالمنان جانباز نے کہا کہ (ن) لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سیاسی مخالفین پریشان ہو چکے ہیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلم لیگ (ن) کا گراف عوام میں گرایا نہیں جاسکتا بلکہ (ن) لیگ اب پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو دبانے کی کوشش کرنیوالوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے، سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ہی اس ملک کے نجات دہندہ ہیں ان کو جب اقتدار ملا تو ملک میں کئی بحرانوں کا سامنا تھا ۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالااور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا ۔ میٹروبسیں اور نج ٹرین چلا کر غریب لوگوں کو سفری سہولیات پہنچائی۔
جانباز نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا ، سی پیک پر کام شروع کرایاجو پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی ضمانت میں مخالفین میاں نواز شریف کی تعمیر و ترقی سے بوکھلاہٹ کا شکارہوکر سیاست سے نواز شریف آوٹ کرنا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے مسلم لیگ ن ائندہ الیکشن میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی تحریک انصاف کے پاس عوامی ترقی و خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here