باجوڑ ایجنسی میں نئی حلقہ بندی پر تحفظات ہیں: باجوڑ سیاسی و تاجر برادری

0
3204

بلال یاسر

خار: نئی حلقہ بندیوں کی تقسیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اور تاجربرادری کا مشترکہ اجلاس جس میں سیاسی جماعتوں کی قائدین اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانب گذشتہ دنوں باجوڑایجنسی کے لیے تیسرے حلقے کے دیئے جانے کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر علاقے کے عوام میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ، اس مسئلے کے حل کے لیے باجوڑ کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور تاجر برادری کا مشترکہ اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان کے گھر پر ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔

 اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی نے کی جس کا مقصد باجوڑ ایجنسی کے لیے تیسرے حلقے کے دیئے جانے کے بعد نئی حلقہ بندیوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی گئی اور اس مسئلے کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین سید اخونزادہ چٹان ، محمد حمید صوفی ، شاہ نصیر خان ، گل کریم خان سلارزئی ، حاجی خان بہادر ، حاجی سید بادشاہ ، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن جبکہ تاجربرادری سے حاجی امیرالرحمٰن اور مشہور صحافی حاجی حبیب اللہ خان آسی کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر آنے والے الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرنے پر بھی طویل مشاورت کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here