نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: جمعیت علمائے اسلام ضلع خیبر کے نائب امیر اور سینئر کسٹم کلیرینس ایجنٹ قاری نظیم گل شینواری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ لنڈیکوتل تحصیل حدود میں ٹرانسپورٹرز سے غیر قانونی پیسے لینا بند کیا جائیں۔
قاری نظیم گل شینواری نے کہا کہ لنڈی کوتل تحصیل اور طورخم حدود میں گاڑیوں سے انتظآمیہ کے اہلکار غیرقانونی طور پر ہزاروں روپے بٹورتے ہیں جو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ طورخم میں اب بھی بااثر مقامی افراد کے خاصہ دار فورس کے اہلکار تعینات ہیں جن کو لنڈیکوتل انتظامیہ کا اشیر باد حاصل ہے۔
قاری نظیم گل نے گورنر خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس غیرقانونی روپوں اور ٹیکس کا سختی سے نوٹس لے اور اس غیرقانونی دھندے کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ طورخم میں ایک خاصہ دار سپاہی نے ٹرانسفر کئے گئے اہلکاروں سے جلدی تبادلہ کی رقم(رشوت) دینے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر رقم جلدی ادا نہیں کی گئی تو ان کا تبادلہ واپس کسی دوسرے جگہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ تبادلہ کا یہی رقم پھر یہ اہلکار اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کو دیتا ہے۔
انھوں نے دھمکی دی کہ اگر اس غیرقانونی دھندے کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو ہم ایک نہ ختم ہونے والا احتجاجی سلسلہ شروع کریں گے۔