یوتھ فیسٹیول، ضلع خیبر ٹیبل ٹینس ٹیم چوتھی بار چیمپین بن گئی

0
3378
خیبر ٹیبل ٹینس ٹیم اول پوزیشن ٹرافی کے ساتھ

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل :خیبر پختونخوا میں ضم قبایلی اضلاع کی سپورٹس فیسٹیول میں ضلع خیبر کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے مسلسل چوتھی بار اول پوزیشن حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس کے مقابلے خارباجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوے۔قبائلی اضلاع کی کھلاڑیوں کے لئے یہ سپورٹس میلہ ضم شدہ قبائلی علاقوں کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ ضلع خیبر ٹیبل ٹینس ٹیم مسلسل چار سالوں سے منعقد ہونے والی قبایلی علاقوں کی یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں اول پوزیشن حاصل کررہی ہے جو ضلع خیبرکی عوام اور کھلاڑیوں کے لئے فخر کی بات ہے۔

خیبر زلمی ٹیم نے فائنل میچ میں باجوڑ ٹیبل ٹینس ٹیم کو شکست دی۔فیسٹیول میں ایف آر پشاور، ایف ار ٹانک، شمالی وزیرستان، ڈسٹرکٹ باجوڑ اور مہمند کی ٹیمیں شامل تھی۔

خیبرزلمی کی ٹیم میں روح اللہ شینواری، سرتاج آفریدی، آصف شینواری اورٹیم کے کیپٹن الطاف خان شینواری شامل تھے جبکہ ٹیم منیجر نصیب شاہ شینواری تھے

احتتامی تقریب کے مہمانان خصوصی فاٹاسوپر لیگ میں انصاف یوتھ کرکٹ کلب کے مالک حاجی منان اور ضلع باجوڑ کے سپور ٹس منیجر فضل اکبر خلجی تھے۔

اس موقع پر ٹیم کے منیجر اور مہمان خصوصی نے ڈائیریکٹوریٹ آف سپورٹس ضم شدہ قبائلی علاقہ جات کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح سرگرمیوں سے قبائلی کھلاڑیوں میں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہونے کی رجحان پیدا ہوجائیگی اور ان میں مقابلہ کا جذبہ پیداہوجائے گا۔ انھوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں قبائلی علاقوں میں کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ نشے کی لعنت اور دوسرے منفی سرگرمیوں سے بچ سکے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here