نصیب شاہ شینواری
خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کی جغرافیائی اہمیت و افادیت تحصیل جمرود اور باڑہ کے نسبت بہت ہی زیادہ ہے اس لیے کہ لنڈیکوتل پاک افغان بارڈر طورخم سے چند کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے جو پاکستان ،افغانستان اور جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے لیکن حکومتی اداروں اور یہاں پر ظلم و جبر کے انگریز دور سے نافذ قانون ایف سی آر(ٖفرنٹئیرکرائمز ریگولیشن)کی وجہ سے اس اہم علاقہ کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان بننے کے 70سال بعد بھی یہ علاقہاور یہاں کے باسی پانی اور بجلی کے علاوہ تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات زندگی سے محرو م ہیں۔
ہائی سکول کے طلباکا استعداد کار اور علاقائی مسائل کے متعلق ان کی معلومات اور ذہنی تقویت کو معلوم کرنے کے لئے راقم نے گزشتہ ہفتہ ایک مقامی ہائی سکول کے طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس سے یہ مقصود تھا کہ یہ طلباء علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے خیبر ایجنسی سے منتخب عوامی
