گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ، غیرمعیاری تعمیری کام اور تعمیری کام میں گھپلوں کے انکشافات

0
3084
لنڈیکوتل ،گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ پر صرف دو مزدور تعمیری کام میں مصروف ہیں

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول لنڈیکوتل گراونڈ پر غیر معیاری تعمیری کام اور گھپلوں کے خلاف سپورٹس یونین عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی ہزاروں شکایات کے باوجود سی اینڈ ڈبلیو محکمہ کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

اختررسول شینواری،فناس سیکرٹری خیبر سپورٹس کلب کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو محکمہ تعمیری کام میں گھپلوں اور غیرمعیاری کام کے سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور مقامی فلاحی اداروں کے عہدیداروں نے مقامی انتظامیہ کو ہزار بار شکایات کی لیکن ابھی تک گرونڈ کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدار نعیم کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ تعمیری کام غیر معیاری ہے اور خدشہ ہے کہ تعمیری کام کے فنڈز میں خوردبرد اور گھپلے بھی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکیدار مسلسل غیر معیاری اور ناقص میٹیریل کا استعمال کررہا ہے۔

سپورٹس یونین عہدیداروں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان  سے مطالبہ کیا کہ سی اینڈ ڈبلیو حکام اور گرانڈ کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور انھیں تحقیقیات کے لئے گرفتار کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here