کونج گرانڈ سپورٹس گالا اختتام پذیر 

0
4601

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں خیبر یوتھ فورم کے زیر اہتمام سپورٹس گالا اختتام پذیر، سپورٹس گالا میں مختلف گیمز کھیلے گئے جس میں مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سپورٹس نوجوانوں کو نشہ کی لعنت سے بچاتی ہے، سپورٹس نوجوانوں کو صحتمند و وتوانا رکھتی ہے، تحصیلدار شمس الاسلام
لنڈیکوتل میں سابق و موجود عوامی نمائندوں نے کھلاڑیوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا، ایک والی بال یا باسکٹ بال کا کورٹ بھی تعمیر نہ کرسکے۔ شاہد شینواری

 
گزشتہ روز لنڈیکوتل تحصیل کے علاقہ خیبر کونج گراونڈ میں پولیٹیکل انتظامیہ کی تعاون سے خیبر یوتھ فورم کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، اختتامی تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے ملی نغمے گائیں اور پی ٹی شو پیش کی، تماشائی تقریب کے دوران رسہ کشی اور فاٹا مارشل آرٹ اکیڈیمی کی کھلاڑیوں کی شاندار مظاہرے،فٹنس اور کراٹے کاتا سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

 
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پولیٹیکل تحصیلدار شمس الاسلام نے کہا کہ نوجوان قوم و ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانان مثبت سرگرمیوں میں وقت گزارکر نشہ کی لعنت اور سماجی برائیوں سے اجتناب کرکے ایک خوشحال اور پرامن معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ 
اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہد خان شینواری نے

کہا کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کی پلیٹ فارم سے قبائلی نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی ہروقت حوصلہ افزائی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق اور موجودہ عوامی نمائندوں نے خیبر ایجنسی میں کھلاڑیوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ کے نوجوانان اور کھلاڑی آئندہ الیکشن میں اہل اور خدمت کرنے والے لوگوں کو منتخب کریں۔ 

شاہد خان شینواری نے کہا کہ عوامی نمائندے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بری طرح ناکام ہیں اور ان کی ناکامی کا یہ بڑا ثبوت ہے کہ وہ لنڈیکوتل میں ایک والی بال یا باسکٹ بال کا کورٹ بھی تعمیر نہ کرسکے۔ 
سپورٹس گالا کے اختتام تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے، سینیر مارشل آرٹ کھلاڑی اور کوچ حیات نذیر شینواری اورشن کیوکشن کائی کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی غنی شینواری کی قیادت میں کراٹے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے تقریب میں شریک مہمانان اور دیگر افراد بہت لطف اندوز ہوگئے۔

بین الاقوامی کھلاڑی غنی شینواری نے اپنی فٹنس اور طاقت کا بہترین مظاہرہ کرکے تماشائیوں سے خوب داد حاصل کی۔ مہمان خصوصی تحصیلدار شمس الاسلام ، فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاھد خان شینواری، صحافی ابراھیم شینواری نے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

 
خیبر یوتھ سپورٹس فورم اور کونج گراونڈ سپورٹس کمیٹی کے عہدیداروں و ممبران عامر افریدی،  ملک نادر شاہ افریدی، بخت علی شاہ، سیف آفریدی، احمد ولی افریدی و دیگر نے پولیٹیکل انتظامیہ اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جن کی تعاون سے یہ سپورٹس گالا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here