فاٹا سینٹرز نے قبائلی عوام کا خون اوراپنا ضمیر بیچا، عامر آفریدی

0
3859

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: سماجی کارکن اور خیبر یوتھ فورم کے صدر عامر آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام نے فاٹا اصلاحات کے ہر موقع پر اپنے عوامی نمائندوں کی حمایت کی مگر حالیہ سینیٹ الیکشن میں اپنے ذاتی مفاد اور قبائلی عوام کا خون بیچنے کے لئے اصلاحات کے مخالفین اور حامی سب اکٹھے ہوئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایم این ایز کے اس اقدام سے فاٹا ایم این ایز کا اصل اور مفاد پرست چہرہ عوام کے سامنے ظاہر ہوا ،دوسری جانب سینیٹ چئیرمین شپ اور ڈپٹی چئیرمین شپ کے موقع پر بھی فاٹا سینیٹرز نے خاموشی کا روزہ نہیں توڑا۔
عامر افریدی نے کہا کہ فاٹا کے سینیٹرز کے ساتھ سنہری موقع تھا کہ وہ اس موقع پر کسی بھی جماعت کی حمایت کے لئے فاٹا اصلاحات کی شرط رکھ لیتے لیکن فاٹا کے سینیٹرز نے خاموشی میں عافیت جانی اور بیک ڈور رابطے کرکے حسب روایات عوام کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔
انھوں نے کہا کہ فاٹا پارلیمنٹیرینز کے ان ذاتی اقدامات کی وجہ سے قبائلی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور یہ غصہ آنے والے الیکشن میں نکال کر ان کی ذاتی سیاست کو عمر بھر کے لئے دفن کریں گے۔ 
انھوں نے کہا کہ قائد قبائل و فخر قبائل جناب شہاب الدین خان سالارزی اور فاٹا کے عوام کا حقیقی ترجمان ساجد حسین طوری کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کروڑوں روپے کے آفر کو مسترد کیا اور فاٹا کے کروڑوں عوام کے دل جیت لئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here