ڈبر ماموند میں کئی خاندان عوامی نیشنل میں شامل ہوگئے

0
4099

فاٹا وائس نیوز رپورٹر
باجوڑایجنسی: اے این پی کے باجوڑ سنیئر رہنما حاجی نورخان درانی کے صدرات میں عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کا گرینڈ شمولیتی پروگرام تحصیل ماموند علاقہ ڈبر میں ڈبر وارڈ کیسرپرست اعلیٰ ملک حاجی ابراھیم خان کے حجرے میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر حاجی نورخان درانی کے علاوہ ملک محمد ابراہیم، صدر محمدزیرشاہ، جنرل سیکٹری غلام حسین،سینئر نائب صدر محمد سردار، نائب صدر اول اسماعیل، نائب صدر دوم عمران،جائنٹ سیکرٹری رحیم اللہ، پریس سیکرٹری نثار عادل، فنانس سیکرٹری سبحان اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضیائاللہ،سپورٹس سیکرٹری عبداللہ بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما حاجی نورخان درانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے حقوق کیلئے پختون متحد ہوں، اپنے ہی وسائل سے ہم محروم ہیں، ہمارے وسائل پر دیگر لوگ مزے کررہے ہیں اس محرومی کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والے الیکشن میں ہم پختون قوم کے حقیقی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں اور باچا خان کے سپاہیوں کو ووٹ دیں تاکہ ہمارا آنے والے کل محفوظ ہوجائیں۔ تقریب میں درجنوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here