چہارمنگ میں دھماکہ،قبائلی مشر جاں بحق

0
3203

بلال یاسر
باجوڑایجنسی : باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی کے علاقہ چہارمنگ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک قبائلی مشر جاں بحق ہوگئے ، سرکاری زارئع
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح قبائلی رہنما وملک فاروق گھر سے بازار جارہے تھے کہ راستے میں سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنے۔ ذرایع کے مطاب دھماکے سے ان کی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ ملک فاروق شدید زخمی ہوگئے، انتظامیہ کے مطابق قبائلی مشر کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دھماکہ کے بعد سیکوریٹی فورس اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم دھماکہ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here