چوروں سے روپے واپس لے کر انھیں جیلوں میں ڈال دینگے: جماعت اسلامی

0
3804

بلال یاسر

خار: باجوڑ ایجنسی:۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ا اقتدار میں آکر ان چوروں سے عوام کے لوٹے ہوئے پیسے واپس کرکے انہیں جیلوں میں ڈال دینگے۔ 

گزشتہ روز جماعت اسلامی باجوڑ کے زیر اہتمام تحصیل خار کے علاقے سمسء میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ صاحبزادہ ہارون الرشید، امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا عبدالمجید، نائب امیر فاٹا مولانا وحید گل، نائب امیر باجوڑ میاں صاحب الرحمن، امیر تحصیل خار لوی سم روح اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہا کہ قوم مزید کسی کے دھوکے میں نہیں آئی گی اور اربوں روپے چوری کرنے والے لٹیروں کو پہچان گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام کافی ہوشیار ہوچکی ہے ، انھوں نے کہا کہ جب جماعت اسلامی کا اقتدار آئے گا تو ان چوروں سے لوٹے ہوئے پیسے واپس کرکے انہیں جیلوں میں ڈال دینگے۔ اربوں روپے کی چوری کرنے والوں کی انجام کا وقت آگیا ہے اب عوام نے انہیں مسترد کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کررتے ہوئے امیر جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی مولانا عبدالمجید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان جاگیرداروں وڈیروں کو مسترد کریں۔انہوں جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے امیر ایجنسی نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی میں کلین سویپ کرکے کامیابی حاصل کرینگے باجوڑ ایجنسی کی غیور عوام مزید کسی وڈیروں جاگیرداروں اور قوم کو لوٹنے والوں کو جان چکے ہیں۔ تقریب کے آخر میں مقامی قائدین نے شمولیت اختیار کرنے والے خاندانوں کو مبارکباد پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here