پشتون تحفظ موومنٹ کا حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے 30 رکنی وفد کا اعلان

0
3477

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

پشاور:پشتون تحفظ موومنٹ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ملک کے مختلف پشتون علاقوں سے 30 رکنی جرگے کا اعلان،جرگے اراکین میں تحریک کے بانی و سربراہ منظور پشتین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ نے اپنے مطالبات منوانے کیلےحکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 30 رکنی جرگے کا اعلان کر دیا۔جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے پشتون نشنلسٹ افراد لیے گیے ہے۔اس 30 رکنی جرگہ اراکین میں تحریک کے بانی و سربراہ منظور پشتین کو شامل نہیں کیا گیا ہے
پشتون تحفظ موومنٹ لیڈران نے کہا،کہ عید کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا جائے گا۔
اس 30 رکنی جرگے میں محسن داوڑ، علی وزیر، افراسیاب خٹک،گل مرجان،بشری گوہر، لطیف آفریدی، عثمان کاکڑ، فضل ایڈوکیٹ، رضا محمد رضا، فانوس گوجر اور نواب آیاز جوگیزئی کے علاوہ پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔
ابھی تک یہ لسٹ حکومتی حمایت یافتہ جرگے کو نہیں بیجھی گئی۔
اب تک حکومت حمایت یافتہ جرگےاور پشتون تحفظ موومنٹ درمیان مذاکرات کے ایک غیرسرکاری اور دو سرکاری دور منعقد ہو چکے ہے۔جس میں اخر دور میں پی ٹی ایم کی جانب سے صلاح مشورے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here