پرائیویٹ حج کمپنیاں بہترین سروسز فراہم کررہی ہیں، پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز

0
3465
مولانا عتیق شینواری

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: فاٹا اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ حج کمپنیوں کے مالکان نے کہا ہے کہ ہماری حج کمپنیاں سعود ی عرب میں حاجیوں اور عمرہ ادا کرنے والے زائرین کو بہترین رہائش ، ٹرانسپورٹ ،خوراک اور انتہائی مناسب حج و عمرہ پیکج سروسز مہیا کرتی ہیں۔
عتیق شینواری ، چیف ایگزیکٹیو شینواری ٹریولز اینڈ ٹوورز نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ان کی پرائیویٹ حج کمپنیاں سعود ی عرب اور مدینہ منورہ میں حاجیوں اور عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم مناسب حج اور عمرہ پیکج میں گرینڈ مکہ (فائیو سٹار) اور التیسیر ہوٹل(فورسٹار) ہوٹلوں میں بہترین رہائش اور خوراک فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم حاجیوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ ٹرانسپورٹ جس میں جدید قسم کی بسیں شامل ہوتی ہیں،فراہم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں راقم نے فاٹا اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کے ساتھ بات چیت کی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کی پرائیویٹ حج کمپنیاں حاجیوں کو بہترین سروسز فراہم کر رہی ہیں اور ہم ان کے بہت مشکور ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here