پرائیویٹ حج سکیم کوٹہ کیس کی سماعت 6مارچ کوہوگی، پرائیویٹ سکیم کوٹہ 50فیصد مقرر کی جائے: پرائیویٹ حج آرگنائزرز

0
4510

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: پرائیویٹ حج سیکم کوٹہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6مارچ کو ہوگی، پرائیویٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت پاکستانی حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور کامیاب حج آپریشن کرانے پر پرائیویٹ حج کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے اور حج کوٹہ میں کمی کرنے کی بجاے اضافہ کیا جائے۔

 
حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چئیرمین مرزا خان خلجی اور سینئر رہنما حاجی مسعود خان شینواری، حاجی ثناء اللہ، جاوید اختر، حاجی وحید اللہ آفریدی ،وحید اقبال بٹ،سربلند مدنی، حاجی فیصل و دیگر نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور عدالتی احکامات کے روشنی میں فیصلہ کرکے پرائیویٹ حج کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کو پچاس فیصد حج کوٹہ دیں تاکہ وقت پر حاجیوں کی بکنگ کی جاسکے اور حاجیوں کے لئے سعود عرب میں انتظامات مکمل کئے جائیں۔ 


ہو پ کے عہدیداروں نے کہا اگر حکومت ہمارے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ کریں اور ہمیں حاجیوں کی بکنگ کرنے کی اجازت دئے تو پرائیویٹ حج آرگنائزرز سعود ی عرب میں حاجیوں کے لئے بہترین انتظامات کرسکتے ہیں اورحج پیکج میں بھی کمی آسکتی ہے۔ انھوں نے کہا اگر حکومت ہمیں پانچ سال کا لیٹر جاری کریں تو سعودی عرب میں حاجیوں کے لئے بہترین اور مناسب قیمتوں پر ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں میں پہلے سے بندوبست کیا جاسکتاہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ حج پیکج بھی کم ہوسکتا ہے۔ 

ہوپ کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی پرائیویٹ حج کمپنیوں کا حج اپریشن ہرسال ہوپ کے زیرنگرانی بہت کامیابی سے مکمل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے اور پاکستانی پرائیویٹ حج کمپنیاں ملائشیااور انڈونیشیا کی طرح بہترین سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں میں سرفہرست آچکی ہیں۔ 

ہوپ کے عہدیداروں نے کہا کہ جن پرائیویٹ حج کمپنیوں کی کارکردگی خراب تھی انھیں حکومت نے بلیک لسٹ کردیا ہے اس لئے بہترین سروسز فراہم کرنے والی پرائیویٹ کوٹہ ہولڈر حج کمپنیوں کو بدنام نہ کیا جائے بلکہ حکومت ان کمپنیوں کی مزید حوصلہ افزائی کریں تاکہ یہ کمپنیاں مزید بہترسہولیات فراہم کرسکے اور پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر بہترین حج سروسز فراہم کرنے والے ممالک میں پہلی پوزیشن پر آسکے۔ 

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ نے واضح احکامات جاری کئے تھے کہ تمام ہائی کورٹس سے پرائیویٹ حج آرگنائزرز کی طرف سے پرائیویٹ حج کوٹہ میں کمی کے خلاف درخواستوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں یکجا کرکے اس پر فیصلہ سنایا جائے اورسپریم کورٹ نے اسی سماعت کے دوران یہ بھی احکامات جاری کئے تھے کہ دو ہفتے کے اندر ان درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے۔ 

یکم مارچ کو وزارت مذہبی امور نے 50فیصدسرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا جس کے تحت 87ہزار830خوش نصیب افراد کی ناموں کی لسٹ جاری کی گئی جو اس سال حج کی سعادت حج حاصل کریں گے اورباقی 17فیصد سرکاری حج کوٹہ کا فیصلہ عدالتی احکامات جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here