پشتون کونسل کینیڈا کے زیر اہتمام کل امن کانفرس مسی ساگا میں ہوگا

0
3707

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

ٹورنٹو:پشتون کونسل کینیڈا کے زیر اہتمام کل ہفتہ کے دن امن کانفرس کینڈا کے شہرمسی ساگا میں ہوگا،جسمیں کینیڈا اور امریکہ سے پختون پوھان شرکت کریں گے۔

کینیڈا میں پشتون کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لیے کام کرنی والی تنظیم پشتون کونسل کینیڈا کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں کل بروز ہفتہ منعقد ہوگی ۔جسمیں امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پشتون کمیونٹی کو درپیش مسائل پاکستان اور افغانستان کے موجودہ حالات اور مختلف موضوعات پر بحث ہوگی۔
کانفرنس میں شرکت کیلے امریکہ اورکینیڈا کے مختلف شہروں سے پشتون کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء، طلباء،دانشور،ادیب اورپشتون پوہان مسیساگا پہنچ چکے ہیں،
کانفرس کا افتتاح بعد از دوپہر4 بجے پروفیسر سیراج کرینگے۔

Image may contain: 1 person, smiling, text
شام 8 بجے محفل موسیقی ہوگی جسمیں پشتو کے مشہور ہر دلعزیز گلوکار ہارون باچا فن کا مظاہرہ کرینگے۔
توقع ہے کہ اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والےپشتون شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here