پاک افغان بارڈر طورخم پر بڑی کاروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا

0
4044
طورخم کے نائب تحصیلدار غنچہ گل دوسرے اہلکاروں کے ساتھ اسلحہ میڈیا کو دکھا رہا ہے

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: پاک افغان بارڈر طورخم پر انتظامیہ کے اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیرملکی ساخت کا اسلحہ پکڑا ہے ، انتظامیہ افسران کے مطابق گاڑی میں اسلحہ پشاور سمگل کیا جارہا تھا کہ خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

طورخم کے نائب تحصیلدار غنچہ گل کے مطابق خاصہ دارفورس کے نائب صوبیدارمیرم اور ان کے ساتھی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کوئلے سے بھری ایک گاڑی کی تلاشی لی اور 113 مختلف قسم کی بندوق برآمد کرلی۔

ذرایع کے مطابق ایک قسم کی بندوق کی قیمت تقریبا 25 ہزار روپے جبکہ بعض بندوقوں کی قیمت تقریبا 80ہزار بتائی جاتی ہے۔

انتظآمیہ افسران کے مطابق گاڑی میں یہ اسلحہ پشاور رنگ روڈ سمگل کیا جارہا تھا۔  انتظآمیہ افسران کے مطابق اسلحہ اور گاڑی ڈرائیور کو لنڈیکوتل حولات منتقل کیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر اس طرح کاروائی سے دونوں

طورخم بارڈر پر غیرملکی ساخت کا اسلحہ پکڑا گیا جو میڈیا کو دکھایا جارہا ہے

ممالک میں امن و خوشحالی آئی گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here