پاکستان نے جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا

0
3356

ظہیرخان
تورخم: پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات اور گورنرننگرہارحیات اللہ حیات کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔

پاکستانی حکومت نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں واقع اپنے قونصل خانہ سیکیورٹی خدشات اور قونصل خانے کے امور میں گورنرننگرہارگورنر حیات اللہ حیات کی مداخلت پر بند کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنرننگرہار حیات اللہ حیات اورمقامی حکام پاکستانی قونصل خانے کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے جو کہ افسوس ناک ہےاور یہ مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ جب تک جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی 28 اگست کی پوزیشن پر بحال نہیں ہو گی قونصل خانہ بند رہے گا۔ اس ضمن میں پاکستانی وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط کے ذریعے قونصلیٹ بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق,گورنر حیات الله حیات افغان پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پاکستان قونصل خانے کے اندر ویزہ سیکشن میں زبردستی گھس گئے تھے۔ اور ویزہ احکام پر یہ دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی،کہ افغانستان کے لوگوں کیلے ویزے میں اسانی پیدا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here