فاٹا وائس نیوز ایجنسی
راولپنڈی:افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دورہ پر دارلحکومت کابل کے لیے روانہ ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہوچکے ہیں۔
وہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور اعلی حکام سے اہم موضوعات پر بات کرینگے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔