نوجوانان خوگاخیل کا بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اختجاجی مظاہرہ

0
3541
لنڈیکوتل میں ٹیسکو خلاف مقامی لوگ اختجاج کررہے ہیں۔

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل بازار میں نوجوانان خوگا خیل کے زیر اہتمام علاقہ میں ناروا اور غیر منصفانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اختجاج مظآہرہ ہوا، مظآہرین نے اسرار شینواری کی قیادت میں ٹیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق نوجونان خوگا خیل تنظیم کے بانی و صدر اسرار شینواری کی قیادت میں لنڈیکوتل بازار میں ٹیسکو حکام کی علاقہ میں ناروا اور ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اختجاج مظاہرہ ہوا۔

مظاہرین کے ساتھ فلاح تنظیموں اور دیگر تاجر یونین کے لیڈرز نے بھی شرکت کی جس میں  آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس یونین کے صدر حاجی زرقیب شینواری، لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میناوال شینواری. فاتح رحمان شینواری، نعمت اللہ.حاجی خانزاد گل شینواری

بانی و صدر نوجوانان خوگا خیل اسرار شینواری مظآہرین سے خطاب کررہے ہیں

موجود تھے۔

تاجر یونین رہنماوں اور فلاحی تنظیم کے رہنماوں نے خطاب کے دوران کہا کہ علاقہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ بند کی جائے۔

انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ لنڈیکوتل گرڈ سٹیشن حکام کی کرپشن کے خلاف فوری طور پر نوٹس لے اور کرپٹ عملہ کو یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے۔

مظآہرین نے لنڈیکوتل گرڈ سٹیشن کے عملہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے گریڈ عملے کے فوری

تبادلے کا مطالبہ کردیا .

آل طورخم کسٹم کلرینس ایجنٹس یونین صدر زرقیب شینواری مظاہرین سے خطاب کررہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here