ناموس رسالت کانفرنس کے حوالے سے آگاہی تقریب کا اہتمام

0
2813
مفتی محمد اعجاز شینواوری تقریب کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں۔

فاٹا وائس نیوز رپورٹ

جنوبی وزیرستان: قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کے حلقہ محسود میں جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام ناموس رسالت کانفرنس کے حوالے اور تیاریوں کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں جمعیت علماے اسلام قبائلی علاقہ جات کے امیر مفتی عبد الشکور، جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجاز شینواری، حاجی عطااللہ شاہ ، وزیرستان حلقہ محسود کے امیر مولانا عین اللہ باباجی، مولانا عبد اللہ حقانی اور حاجی سعید انور نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک علمائے کرام، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں اور دیگر شریک افراد نے عہد کیا کہ 27جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کرکے یہ ثابت کریں گے کہ یہاں کے لوگ اسلام سے کتنی محبت اور جمعیت علماے اسلام کی کتنی حمایت کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here