منظور آفریدی کا نام نگراں وزیراعلی کے لیے نامنظور

0
3130

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

باڑہ: کرپشن سے پاک اعلی تعلیم یافتہ اورجمعیت علما اسلام (ف)سے تعلق رکھنےوالے منظور آفریدی خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلی دوڑ سے باہر، تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے جانب سے تجویز کردہ نام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرایع کی مطابق؛ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنےوالےغیر معروف صنعت کار منظور آفریدی کا نام تجویز کرنےکے فوراً بعد تحریک انصاف کے کچھ اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کےاعتراضات سے منظور آفریدی کا نام واپس لیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
یاد رہےمنظور آفریدی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کا اتفاق ہو گیا تھا۔
تاہم اس ضمن میں حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے منظور آفریدی کے نام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کوئی دوسرا نام تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ منظور آفریدی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا ہے اور آج وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔
منظور آفریدی کا تعلق باڑہ خیبرایجنسی سے ہے۔وہ تحریک انصاف کے سینیڑ حاجی ایوب آفریدی کے بھائی،مسلم لیگ ن کے سینٹر مرزا محمد آفریدی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچازاد بھائی ہے جبکہ باڑہ خیبرایجنسی کے سابق ایم این اے محمدشاہ افریدی کا بھتیجا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here