منظم انداز سے پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں-جنرل زبیرمحمود حیات

0
3432

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

اسلام آباد: دنیا کا کوئی شخص کوئی جرم کرے عالمی ہیڈ لائنز نہیں بنتی لیکن اگر پاکستانی کچھ کرے تو شہ سرخیاں کیوں بنتی ہے؟ پاکستان کے خلاف جعلی خبریں منظم انداز میں پھیلائی جارہی ہیں تاہم مضبوط اور مستحکم مستقبل پاکستان کا منتظر ہے، سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہونے جارہا ہے-چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا،کہ اج کل ریاست کے چار بینادی ستون ہوتے ہیں جواطلاعات، سفارتکاری، فوج اور معیشت پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان ستون میں اطلاعات آج کی طاقت ضرور ہے۔مگر اس کا غلط استعمال بھی ہورہا ہے
پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کا غلط تاثر قائم کیا گیا، پاکستان کے خلاف منظم انداز میں جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، دنیا کا کوئی مجرم کوئی جرم کرے عالمی ہیڈ لائنز نہیں بنتی لیکن پاکستانی مجرم کچھ کرے تو شہ سرخیاں کیوں بنتی ہے۔
پاکستان کا چہرہ ڈاکٹرعبد الستارایدھی، ڈاکٹر رتھ فاؤ، ملالہ یوسف زئی اور ارفع کریم جیسے لوگ ہیں۔ آگے آئیے اور دنیا کو بتائیے کہ پاکستان کی مثبت فہرست منفی فہرست سے کہیں زیادہ طویل ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم مستقبل پاکستان کا منتظر ہے، سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہونے جارہا ہے، پاکستان 2020 میں دنیا کی اٹھارہویں معیشت بننے جارہا ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان کچھ اعلیٰ طبقات کے لیے نہیں بنا تھا، پاکستان اپنے قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور پاکستان کا ہمسایہ ہر وقت پاکستان کو بدنام کرنے میں لگا رہتا ہے۔
سرد جنگ کے بعد پاکستان کو سیاسی و ثقافتی عالمگیریت کا سامنا ہے، پاکستان نے 83 ہزار شہدا اور ڈیڑھ سو ارب ڈالر کی قربانی دے کر القاعدہ کو خطے سے نکال باہر کیا، دنیا کا کوئی ملک ہماری کامیابیوں کے قریب سے چھو کر بھی نہیں گزرا۔ پاکستان کو انتہا پسندی، گورننس اور سیکیورٹی کے کچھ مسائل ہیں مگر کیا یہ بھارت کو نہیں، بھارت میں صرف گینگ ریپ کیسز کو ہی دیکھ لیں تو سمجھ آجائے گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here