منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن، پولیٹیکل انتظامیہ تاجر برادری کے مسائل حل کریں گی

0
3041

بلال یاسر
باجوڑایجنسی: باجوڑایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون، تین منشیات فروش گرفتار ، دیر سے باجوڑ یوریا سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام، یوریا سے بھرے دو گاڑیاں تحویل میں لی گئی ۔
ذرائع کے مطابق مسلسل عوامی شکایات پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار عارف خان یوسفزئی کے خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل تحصیلدار سلارزئی اجمل شاہ نے لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ پشت بازار میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے مارے اور کاروائی کرتے ہوئے پشت بازار میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاہیں۔منشیات فروشوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اور افیون برآمد کرلی گئی ہیں۔ جبکہ پولیٹیکل تحصیلدار اتمانخیل بخت جہاں نے کاروائی کرتے ہوئے باجوڑایجنسی میں غیر قانونی طورپر داخل ہونیوالے یوریا سے بھرے دو گاڑیوں کو گرفتار کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہیں ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں گاڑیوں کو اپنے تحویل میں لے لیاہیں ۔
اہلیان علاقہ نے پولیٹکل انتظامیہ کی اس احسن اقدام کاا خیر مقدم کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باجوڑایجنسی : اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ عارف خان نے کہا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ تاجربرادری کو درپیش مشکلات اور مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں اور ان کو بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سول کالونی خار میں تاجر برادری صدیق آباد پھاٹک بازار کے نو منتخب عہدیداروں کے حلف برداری کے تقریب سے خطاب میں کیاہے ۔ تقریب میں تاجر برادری خاربازار کے صدر حاجی خان بہادر ، جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے آمیر وسابق سینیٹر مولانا عبدالرشید ، پھاٹک بازار کے صدر حاجی اکبر جان، تاجر برادری کے رہنماؤں ، باجوڑایجنسی کے سیاسی سماجی اور کارباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اے پی اے خار عارف خان نے کہاکہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں ایجنسی کی ترقی اور لوگوں کے معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ نے ایجنسی میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور تجاتی مراکز میں بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے مربوط اقدامات اٹھائی جارہی ہیں اور ایجنسی میں مزید تجارتی سرگرمیاں شروع کی جائیگی۔
انھوں نے کہاکہ انتظامیہ تاجربرداری کو درپیش مشکلات اور مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں اور ان کو بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائی جارہی ہیں۔ اس سے قبل اے پی اے خار عارف خان نے تاجر برادری صدیق آباد پھاٹک بازار کے نو منتخب کابینہ کے عہداروں سے حلف لیا ۔پھاٹک بازار کے صدر حاجی اکبر جان نے پھاٹک بازار کے تاجروں کو درپیش مسائل پیش کئے ۔ حاجی اکبر جان نے کہاکہ پھاٹک بازار ایجنسی کا ایک اہم اور گنجان اباد تجارتی مرکز ہے لیکن بنیاد ی سہولیات کی عدم فراہمی سے دکانداروں کو بہت سی مشکلات کا سامناہے ۔ انھوں نے حکومت اور انتظامیہ سے پھاٹک بازار کے ترقی اور دکانداروں کے بہتری کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here