نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: میرداد خیل حاجی جبار شینواری گاوں کے ساتھ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل پر کام شروع کیا ہے. ہزاروں افراد کو پینے کا پانی میسر ہوگی…عوامی نمایندے و مخیر حضرات مالی مدد کریں. مقامی لوگوں کا مطالبہ.
…………
حاجی جبارمیرداد خیل حجرے سے منسلک زمین میں پانی کے کئئ ٹیوب ویلز ہیں جس سے مقامی لوگ پینے کا پانی حاصل کررہے ہیں. اس ٹیوب ویل پر حاجی ایوب شاہ شینواری، انصاف شاہ شینواری، اور اکرام شینواری و دیگر نے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کیا ہے اور ٹیوب ویل سے چند میٹرزدور پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سٹوریج بھی تعمیر کی جاے گی.
میرداد خیل شہید خیل کے رہایشیوں اکرام شینواری، سامد شینواری ، صابر، یاسین ، اکبر نے وفاقی وزیر نور الحق قادری سینیٹر تاج محمد آفریدی اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس کارخیر کے لیے مالی مدد فراہم کریں.
اس ٹیوب ویل سے مقامی ہزاروں افراد کی آبادی کو پانی فراہم کی جاسکی گی.