مرحوم شیخ گل صاحب کی فاتحہ خوانی کے لئے اہم شخصیات کی آمد جاری

0
3487
لنڈیکوتل: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق کو مختلف مکتبہ فکر کے لوگ ان کے والد کی وفات پر تعزیت کررہے ہیں

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے والد محترم کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں اہم شخصیات کی آمد جاری ہے۔

آج تعزیت کے لئے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ،اہم سیاسی رہنما اور سرکاری افسران نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو ان کے والد محترم مرحوم پیر شیخ گل صاحب کی وفات پر انھیں تعزیت کی۔

اہم شخصیات اور سیاسی رہنماوں نے مرحوم پیر شیخ گل صاحب کی موت پر غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات کی بلندی کی دعائیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here