ماموند میں شمولیتی تقریب کا انعقاد

0
3356

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
باجوڑایجنسی: باجوڑ ایجنسی میں پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ کا گرینڈ شمولیتی پروگرام سیوء ماموند میں ملک بخت منیر کے حجرے میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن باجوڑ کے جنرل سیکرٹری گل کریم خان، سنیئر رہنما ملک خالد خان، تحصیل لوئی ماموند کے صدر عمر سعید اور روح الامین نے خطاب کیا۔ شمولیتی تقریب میں درجنوں افراد نے دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑایجنسی میں مسلم لیگ ن ایک مضبوط قوت بن چکی ہے، مسلم لیگ ن کی اہمیت باجوڑ کی سیاست کا لازمی جز ہے اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن شاندار نتائج دیگی اور جیت کر نواز شریف کے مشن کو عام کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here