لنڈیکوتل میں ٹریفک حادثہ‘2 افراد جاں بحق

0
2955

عبدل ظہیر

لنڈیکوتل: ٹریفک حادثہ میں 2افراد جاں بحق اورخاتون سمیت گیارہ افراد زحمی،جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق لنڈیکوتل جبکہ دوسرے کا تعلق تحصیل جمرود سے ہے۔

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل سیدو خیل کے مقام پرایف سی فرنٹیئر کور کی گاڑی، دو موٹرکاراورایک مسافر کوچ اپس میں ٹھکرانے سے دو افراد جاں بحق اور خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایف سی کے اہلکار بھی شامل ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد ریاض شینواری سکنہ لنڈیکوتل اوروکیل خان سکنہ جمرود نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لنڈیکوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here