ظہیرخان
لنڈیکوتل:تحصیل لنڈیکوتل علاقہ سلطان خیل میں تیز رفتارسیکورٹی ادارے کی گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا،علاقہ مکینوں نے پاک افغان شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند،مذاکرات کامیاب۔
ذرائع کے مطابق،ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل لنڈی کوتل علاقہ سلطان خیل میں سیکورٹی ادارے کی رفتار گاڑی کی ٹکر سے 14بچہ جابحق ہوگیا،بچے کا چہرہ مکمل مسخ ہو چکا تھا۔بچے کے والد جوہر علی افریدی نے بیٹے کو ہاتھ کی گھڑی سے پہچان کر بہوش ہو گیا۔
عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش ایا۔
روڈ بند ہونے کی وجہ سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعے میں ملوث ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے.
حادثہ کے جگہ اسسٹنٹ کمشنرلنڈی کوتل، اور فورسزکی حکام پہنچ کر مظاہرین کویہ یقین دہانی کراکے،کہ گاڑی کی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
سرکاری احکام اور علاقہ مکینوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن منتشر ہو کر پاک افغان شاہراہ کوکھول دیا گیا۔