لنڈیکوتل میں سردی کی شدید لہر، طویل بجلی لوڈ شیڈنگ اور نمونیا کی وجہ سے 4 بچے جاں بحق

0
4559
ننھی بچی کلثوم کی کفن میں تصویر

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں اس ہفتہ بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ اور نمونیا کی بیماری کی وجہ سے 4 چار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ذرایع کے مطابق آج خوگا خیل علاقہ میں ایک بچہ سعاد اور ایک بچی کلثوم جن کی عمریں تقریبا 5 پانچ مہینے تھی سخت سردی اور سینے کی بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

ذرایع کے مطابق دو دن پہلے بھی لنڈی کوتل میں دو بچے نمونیا کی بیماری سے جاں بحق ہوگئے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں لنڈیکوتل گرڈ سٹیشن عملہ کی وجہ سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے چھوٹے اور نومولود بچے شدید متاثر ہے اور اب تک چار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسکوحکام نے ان کی بجلی منقطع کی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال لانے والے بیمارافراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ہسپتال پرٹیسکوحکام کی بجلی کی مد میں تقریبا 8کروڑ روپے بل واجب الادا ہے جس کو تاحال محکمہ صحت نے ادا نہیں کیا ہے اور ٹیسکوحکام نے ہسپتال کی بجلی کاٹ لی ہے۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here