لنڈیکوتل میں بڑی تعداد میں شراب برآمد، شراب بیچنے والا گرفتار

0
3165

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل : پولیٹیکل انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے علاقہ خیبر میں چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں ن شراب اور شراب بیچنے والے کو گرفتار کیا۔
شراب بیچنے والے کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ہے۔ سرکاری ذرائع
تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل تحصیلدار نے خاصہ دار فورس کے ہمرا خیبر کے علاقہ میں ایک مقام پر چھاپہ مارا جہان سے شراب کی بوتلیں اور شراب بیچنے والے افغان کو گرفتار کیا گیا ۔
ذرایع کے مطابق شراب کی تقریبا 147بوتلیں برآمد کرلی اور شراب بیچنے والے افغان عبد العزیز کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پولیٹیکل تحصیلدار شمس الاسلام کے مطابق منشیات بیچنے والے کو لنڈیکوتل حوالات میں بند کردیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہلیان علاقہ نے پولیٹیکل انتظامیہ لنڈیکوتل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف اس سے بھی سخت کاروائی کی جائے تاکہ یہاں کے نوجوان اور دوسرے افراد نشہ کی لعنت سے بچ سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here