لنڈیکوتل بازار گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، عملہ صفائی نہیں کرتا: دوکانداروں کی شکایت

0
3554
لنڈیکوتل بازار کی گندگی تصویر سے ظاہر ہے

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ضلع خیبر کا ہیڈکوارٹر تحصیل لنڈیکوتل بازار گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں اور بازار آنے والے گاہکوں میں خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

لنڈیکوتل بازار میں دوکانداروں اشتیاق و  دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ریلوے لائن سے لے کر اڈہ تک 12خاکروب بازار کی صفائی کے لئے تعینات ہیں لیکن وہ صفائی نہیں کرتے جس کی وجہ سے بازار میں نکاس آب کی نالیاں پلاسٹک اور گندہ پانی سے بھر چکی ہیں ۔

دوکانداروں نے کہا کہ بازار یونین کا صدر بھی بازار کی گندگی کے لئے فراہم کی گئی گاڑی کو بازار کی صفائی کے لئے استعمال نہیں کرتا جس کی وجہ سے لنڈیکوتل کا بازار گندگی کے ڈھیر کا نقشہ پیش کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بازار کے صدر کو چاہئے کہ سوزوکی گاڑی کو صرف بازار کی صفائی کے لئے استعمال کیا جائیں۔

دوکانداروں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ بازار کی صفائی کے لئے تعینات اہلکاروں کے خلاف سخت نوٹس لے اور انھیں ہدایات جاری کریں کہ بازار کی صفائی روزانہ کی بنیاد پرکیا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here