لنڈیکوتل بازار مسائلستان بن گیا، کوئی پرسان حال نہیں: تاجر یونین عہدیدار وں کی فریاد

0
3687

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: تاجر یونین کے عہدیداروں نے لنڈیکوتل پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ لنڈیکوتل بازار میں کئی مسائل اور مشکلات ہیں جن کو حل کرنے میں متعلقہ ادارے مسلسل ناکام ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے موثر اقدامات نہیں کرتے ۔

 
لنڈیکوتل بازار یونین کے صدر حاجی لعل رحیم شینواری و دیگر نے کہا کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے بازار کی بجلی تین سال پہلے کاٹ دی گئی ہے اور اب تک اسے بحال نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود اور دوسرے کمرشل علاقوں کے لئے جو قانون ہے ،اسی قانون کو لنڈیکوتل میں بھی نافذ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی کی تمام بازاروں میں بجلی دستیاب ہیں لیکن لنڈیکوتل بازار کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ 
تاجر یونین عہدیداروں نے کہا کہ تنگی سپلائی سکیم کئی سال پہلے منظور ہوا ہے لیکن ابھی تک ان کو عملی

نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بازار میں پینے کا پانی ناپید ہے اور دوکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ 
بازار یونین کے عہدیداروں نے پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں اور پبلک ہیلتھ افسران کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان افسران کو ان مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن متعلقہ افسران نے ابھی تک ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان افسران کو تحریر درخوستیں بھی دی گئی ہے لیکن ان اہلکاروں نے ابھی تک ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے تاجر اور دوکانداروں میں مایوسی پھیلی ہیں۔

 
انھوں نے کہا لنڈیکوتل بازار میں صفائی پر مامور اہکار بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتے جس کی وجہ سے بازار میں صفائی کی صورت حال بہت ابتر ہے اور جگہ جگہ گندگی پڑی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خد شہ ہے۔ 

تاجر یونین کے عہدیداروں نے گورنر خیبر پختونخوا اور پولیٹیکل ایجنٹ سے مطالبہ کیا کہ لنڈیکوتل بازار کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here