قبائل کی حقوق کے لئے جنگ لڑرہے ہیں: شاہ جی گل آفریدی

0
3183
لنڈیکوتل: ایم این اے شاہ جی گل افریدی عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہٰیں۔

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی سے منتخب عوامی نمائندہ شاہ جی گل آٖفریدی نے گزشتہ روز ایک عوامی اجتماع اور شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ اور تمام قبائلی عوام کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھا کر ان کا ضمیر مطمین ہے۔

 
شاہ جی گل آفریدی نے کل خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل سٹیشن کورونہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود اور لنڈیکوتل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے خراب تعلقات کو بہتربنانے کے لئے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت جلد کوئیٹہ اور فاٹا سے عوامی نمائندگا ن کا ایک وفد افغانستا ن کا دورہ کریں گا۔

انھوں نے کہا کہ فاٹا کے قبائل کیلے حقوق چھیننے کا جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی حقوق پر کسی کے ساتھ بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ لنڈیکوتل میں پانی کا مسلہ حل کرنے کے لئے شلمان واٹر سپلائی سکیم پر گہری نظر ہے اور جونہی فاٹا کا سٹیٹس تبدیل ہوکر ہمیں ترقیاتی پیکج مل جائیں تو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد ہائیرایجوکیشن کمیشن کا ایک وفد لنڈیکوتل کا دورہ کرکے یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کریں گے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here